10محرم الحرام پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کے علاوہ کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخواہ میں بعض مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور شدید حبس / مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدیدحبس / مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ تا ہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی کے بعد راولپنڈی میں بھی سینکڑوں بوسیدہ عمارتیں خطرناک قرار،فوری انخلا کا حکم
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس / مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔تاہم مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال،لاہور،شیخوپورہ،قصور، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ اوراوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش متوقع ہے۔ ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، خوشاب، سرگودھا، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان اورگردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان ہے ۔تا ہم بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ، لورالائی ، بولا ن، ژوب، زیارت، کوئٹہ ، قلات ،مستونگ ، خضدار ،آواران،خاران،لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش بھی ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کاامکان ہے۔ تاہم تھر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی، سانگھڑ، خیرپور ،میر پور خاص، دادو اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کاامکان ہے۔ اس دوران ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گھریلو جھگڑوں کا افسوسناک انجام،راولپنڈی سے غمزدہ خبر آ گئی
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی48، دالبندین 46، بھکر،نور پور تھل اور سبی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انتباہ: 06 اور07 جولائی کے دوران: موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔
شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف عالمی کمپنی کا پاکستان میں اپنا دفتر بند اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ