راولپنڈی: گھریلو جھگڑوں کا افسوسناک انجام،27 سالہ خاتون نے خود کو آگ لگالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی کی قائد اعظم کالونی میں خانگی جھگڑوں کا افسوس ناک انجام ہوا جہاں 27 سالہ خاتون نے خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ دھمیال کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی،رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات دونوں کے درمیان زیادہ جھگڑا ہونے پر خاتون نے خود کو تیل چھڑک کر آگ لگائی اور دم توڑ گئی۔
دوسری جانب راولپنڈی تھانہ چکلالہ ایریا کی حدود میں تیز رفتار ٹرین نے راہ گیر کو کچل دیا، ٹرین گزرتے وقت 40 سالہ نامعلوم شخص نے لائن کراس کرنے کی کوشش میں کچلا گیا۔
ادھر راولپنڈی چک لالہ پولیس اسٹیشن کی حدود ریلوے پل رحیم آباد سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، متوفی کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی،رپورٹ کے مطابق پولیس کارروائی کے بعد ایمرجنسی سروس نے متوفی کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں غیرملکی خاتون سے ہراسانی، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی