لاہور میں غیرملکی خاتون سے ہراسانی، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

Jul 05, 2025 | 18:34:PM
لاہور میں غیرملکی خاتون سے ہراسانی، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا رہا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا کررہا ہے، خاتون کا کمسن بیٹا خوفزدہ ہوکر آگے کی جانب بھاگا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، واقعے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان شہریوں کو جعلی اسپانسر شپ پر ای ویزوں کے اجراء کا اسکینڈل بے نقاب