افغان شہریوں کو جعلی اسپانسر شپ پر ای ویزوں کے اجراء کا اسکینڈل بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) افغان شہریوں کو جعلی سپانسر شپ پر ای ویزوں کے اجراء کاسکینڈل بے نقاب ہوگیا،ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کی تحقیقات میں 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران 2 افغان باشندے بھی موقع سے گرفتار کرلیے۔
افغان شہریوں کو جعلی اسپانسر شپ پر ای ویزوں کے اجراء کا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی تحقیقات کے بعد 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی بروقت کارروائی کے دوران 2 افغان باشندے بھی موقع سے گرفتار کرلیے گئے۔
تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ جعلی ویزوں کے اجراء میں وزارت خارجہ اور پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے،ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 4 کروڑ روپے کی مشکوک رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کی گئی، ویزوں کیلئے جعلی اسپانسر شپ اور شناختی کارڈ استعمال کیے گئے، تمام ویزے 24 سے 48 گھنٹوں میں جاری کیے گئے، انٹیلیجنس کو اطلاع نہیں کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جعلی ویزاسکینڈل میں جی 8 اسلام آباد میں واقع شوروم مرکزی نیٹ ورک بنارہا، افغان باشندوں سے ویزوں کے عوض ہزاروں ڈالر وصول کیے گئے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار نیٹ ورک سے موبائل فون، جعلی کاغذات اور دیگر ریکارڈ برآمد ہوا، مزید سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کا بھی خدشہ ہے، تحقیقات جاری ہیں، گروہ اس دھندے سے ملکی سالمیت کو بھی خطرے میں ڈال رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کے قرضے بلند ترین سطح پر ، 76 ہزار ، 45 ارب روپے ہو گئے