حبیب اللہ اور عرفان کنڈی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

Jul 05, 2023 | 17:49:PM
حبیب اللہ اور عرفان کنڈی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سانحہ 9 مئی کے بعد سابق ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماﺅں کی جاری سے تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے،ڈی آئی خان سے حبیب اللہ کنڈی اور عرفان کنڈی نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حبیب اللہ کنڈی نے کہا ہے کہ میں نے اپنا سیاسی کیریئر 1985 میں شروع کیا، میں نان پارٹی بیس پر ایم پی اے منتخب ہوا، جب تک جونیجو تھا تب تک اس کے ساتھ تھا اس کے بعد آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا، 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لڑکی سے سرعام زیادتی کی کوشش
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مجھے پرویز خٹک نے گھر پر ٹکٹ بھیجا، 9 مئی کے واقعے کی اس وقت بھی مذمت کی اب بھی کرتا ہوں، میں تحریک انصاف کو خیرباد کہتا ہوں، پاکستان کا نقصان کیا گیا، تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعہ میں ملوث نہیں ہوں ہمارے اوپر کسی کا دباؤ نہیں ہے۔
حبیب اللہ کنڈی نے کہا ہے کہ کسی کے کہنے پر پارٹی نہیں چھوڑ رہا، میری عمر اجازت نہیں دیتی کہ ابھی کوئی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کروں، ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ آزاد حیثیت سے سیاست کرنی ہے یا پرویز خٹک کے ساتھ جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل کی قیمتوں میں پھر اضافہ