حافظ آباد:خاتون سے زیادتی کرنےوالا جعلی پیرگرفتار، ویڈیو بنانے کا بھی انکشاف

Jul 05, 2021 | 23:06:PM
حافظ آباد:خاتون سے زیادتی کرنےوالا جعلی پیرگرفتار، ویڈیو بنانے کا بھی انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر کو گرفتار کرلیاگیا،ملزم کا خواتین کی آبروریزی کیساتھ ساتھ ویڈیو بنانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آبادمیں خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا جعلی پیرکے معاملے میں ملزم کی جانب سے خواتین کو جال میں پھنسا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہواہے۔
ملزم امجد نے خاتون کو گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم امجد کو گرفتار کر لیا۔ذرائع پولیس کاکہناتھا کہ ملزم خواتین کی آبروریزی کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتا تھا ۔گرفتار ملزم کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔
ڈی پی او محمد معصوم نے کہاہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: زمین پھٹی نہ آسمان گرا۔۔۔سفاک باپ 2 سال تک اپنی ہی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا