سعودی عرب میں عید الاضحی کب ہو گی؟ 

Jul 05, 2021 | 22:45:PM
سعودی عرب میں عید الاضحی کب ہو گی؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ عیدالاضحٰی 20 جولائی منگل کو ہوگی۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، سعودی عرب میں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی کوہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی کو ہوگا۔
ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عیدالاضحٰی 20 جولائی منگل کو ہوگی۔ سابق استاد وماہرفلکیات قصیم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعبداللہ المسندکا کہنا ہے کہ حتمی تاریخ کااعلان سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل کی کمیٹی کرےگی۔
یہ بھی پڑھیں:6 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری