ٰ6 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آئی جی پنجاب انعام غنی نے 6 پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کانوٹی فکیشن جاری کردیا،ایس ایس پی انٹرنل اکاوٹیبلٹی برانچ شائستہ ندیم کوایس ایس پی آپریشنز ملتان تعینات کیاگیاہے۔
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے 6 پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کانوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے سید ذیشان حیدرکوایس ایس پی آپریشنز ملتان سے سی پی او رپورٹ کرنے کاحکم دیا۔
تقرری کے منتظرمحمد ریاض نیازایس ڈی پی اوبھلوال تعینات،ایس ڈی پی اوبھلوال ناصرنوازکی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کردی گئیں۔
محمد عثمان کوایس ڈی پی او سٹی سرگودھا تعینات جبکہ محمد جہانگیرایس ڈی پی او سٹی سرگودھا کی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کے سپرد کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یورپی یونین کے اہم ملک نے پاکستان سے پابندی اٹھا لی