مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگرمقدمات میں 3گواہان کے بیانات قلمبند 

Jan 05, 2026 | 19:26:PM
مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگرمقدمات میں 3گواہان کے بیانات قلمبند 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی عدالت میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت مقدمات میں پراسیکیوشن کے 3گواہان کے بیانات قلمبند کرلئےگئے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ نو مئی کومسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت تین  مقدمات ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت  کی،پراسکیوشن کے تین  سرکاری گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت ریکارڈ کرائی ۔

مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت دو مقدمات کی سماعت کل تک ملتوی کر دی  جبکہ مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے ایک مقدمہ کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی  کردی گئی۔

مسلم لیگ نون کا آفس کے دو مقدمات کا ٹرائل جاری ہے  ،عدالت نے پراسکیوشن کے گواہان کو ملزمان کیخلاف شہادت کیلئے طلب کر لیا  ۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے،زیر حراست رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین  راشد ،میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چودھری  سمیت دیگر کی حاضری مکمل کی گئی ،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید دیگر ملزمان میں شامل ہیں ۔پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنان  کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ اہم خبر آگئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: