بھارتی منشیات کے بڑے سمگلر نکلے، 31 کلو گرام کوکین برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائیجیریا کی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی نے اتوار کولاجوس کی مرکزی بندرگاہ پر ایک تجارتی جہاز سے 31 کلو کوکین برآمد کر کے بھارتی عملے کے 22ارکان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار شدہ افراد میں جہاز کا ماسٹر بھی شامل ہے، جبکہ باقی 21 افراد کو مزید تفتیش کے لیے لاگوس کے ریاستی کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2 جنوری 2026 کو لاگوس کے اہم بندرگاہ پر ایم وی آروانا ہولیا جہاز کی تلاشی کے دوران 31.5 کلوگرام کوکین برآمد ہوئی، جہاز مارشل آئلینڈز سے روانہ ہوا تھا، گرفتار عملے میں جہاز کے ماسٹر شرما ششی بھوشن کے ساتھ 21 دیگر بھارتی عملے کے ارکان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:کویت نے شہریت واپس لینے کا حکم دیدیا
اس کارروائی کے علاوہ ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی نے دسمبر 2025 میں بھی متعدد منشیات برآمد کیں۔ 24 اور 29 دسمبر کو لاگوس کی ایک کورئیر کمپنی سے کیٹامین، ایکسٹسی اور ٹراماڈول کی گولیاں برآمد ہوئیں جو زیمبیا اور برطانیہ بھیجی جا رہی تھیں۔ نومبر میں ایجنسی نے 20 فلپائنی بحری عملے کو گرفتار کیا تھا جو برازیل سے کم از کم 20 کلو کوکین لا رہے تھے۔