وفاقی حکومت کابجلی صارفین کوایک اورریلیف دینےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اویس کیانی)وفاقی حکومت نےبجلی صارفین کوایک اورریلیف دینےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پرعائدکیپٹوپاور لیوی سےبجلی سستی کرنےکی راہ ہموارہوگئی،کیپٹوپاورلیوی کی رقم سےماہانہ بنیادوں پربجلی کاریلیف دینےکامنصوبہ ہے،ماہانہ جمع ہونےوالی لیوی کافائدہ2ماہ کےوقفےسےدینےکا پلان ہے۔
وفاقی کابینہ کیپٹوپاورلیوی سے بجلی صارفین کوریلیف دینےکی منظوری دےچکی ہے اوروفاقی حکومت کوکیپٹوپاورلیوی بڑھنے پربجلی میں زیادہ ریلیف کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نےکیپٹوپاورلیوی سےبجلی سستی کرنےکاپلان آئی ایم ایف سےشیئرکیاتھا،کیپٹوپاورپلانٹس پرمرحلہ وار20فیصد تک لیوی عائدکرنےکا قانون لاگوہے،لیوی کی رقم تمام کیٹگری کےبجلی صارفین کوٹیرف میں کمی پراستعمال ہوگی۔
وفاقی حکومت نےجون2025 میں کیپٹو پاور پلانٹس لیوی ایکٹ نافذ کیا تھا جس کے تحت کیپٹوپاورپلانٹس پرفوری طورپر 5فیصدلیوی کانفاذکیا گیا تھا،دوسرے مرحلےمیں لیوی کی شرح 10فیصدکےحساب سےہوگی،فروری2026 میں کیپٹو پاور پلانٹس پرلیوی کی شرح 15فیصدکی جائےگی جبکہ اگست2026میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی مزیدبڑھاکر 20فیصدکی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی نژاد پاکستانی طالبہ کا لندن سکول آف اکنامکس کیخلاف مقدمہ دائر
لیوی کی عدم ادائیگی پرکیپٹو پاور پلانٹس کےخلاف کارروائی ہوگی اورمستقل ڈیفالٹ پرمتعلقہ کیپٹوپاور پلانٹ کوگیس کی فراہمی منقطع کردی جائےگی۔
وفاقی حکومت یکم فروری 2025سے کیپٹوپاورپلانٹس کےلیےٹیرف بڑھاچکی ہے،کیپٹوپاورپلانٹس کاگیس ٹیرف3 ہزار روپےسےبڑھاکرساڑھے3 ہزارروپےکیا گیاتھا اورکیپٹوپاورپلانٹس کےلیےٹیرف بڑھانےکے بعدلیوی عائدکی گئی تھی۔