آسٹریلیا میں ملازمت اور رہائش کاموقع،نئی ویزہ سکیم متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے ہنرمند غیر ملکی کارکنوں کے لیے مستقل رہائش کا ایک اہم موقع فراہم کرتے ہوئے ایمپلائر نومینیشن سکیم ویزا متعارف کرادیا ۔
رپورٹ کے مطابق سب کلاس 186 کے تحت درخواستوں کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، اس ویزا کے ذریعے وہ غیرملکی افراد جو کسی منظور شدہ آسٹریلوی آجر کی جانب سے نامزد ہوں آسٹریلیا میں مستقل طور پر رہائش اور ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔
امیگریشن ماہرین کے مطابق ای این ایس ویزا سب کلاس 186 آسٹریلیا کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد مختلف شعبوں میں ہنرمند افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا ہے۔
اس ویزا کے تحت کامیاب امیدوار نہ صرف آسٹریلیا میں کام کر سکتے ہیں بلکہ انہیں مستقل رہائش، تعلیم، صحت اور سماجی سہولیات تک رسائی بھی حاصل ہوتی ہے۔
حکام کے مطابق ویزا کے لیے امیدوار کو متعلقہ شعبے میں مہارت، مناسب تجربہ، انگریزی زبان پر عبور، صحت اور کردار سے متعلق شرائط پوری کرنا ہوں گی، درخواست دہندہ کی نامزدگی کسی منظور شدہ آسٹریلوی آجر کی جانب سے ہونا لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حج 2026 کے عازمین کیلئے بائیو میٹرک عمل مکمل کرنے کی آخری تاریخ سامنے آگئی
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ ویزا پاکستانی ہنرمندوں، پروفیشنلز اور تجربہ کار کارکنوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو آسٹریلیا میں اپنا مضبوط مستقبل بنانا چاہتے ہیں،مزید معلومات کے لیے آسٹریلین ڈیپارٹمنٹ آف ہوم افیئرز کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
https://immi.homeaffairs.gov.au/visas/getting-a-visa/visa-listing/employer-nomination-scheme-186