افتخار احمد نے وزیر کھیل کا بھی لحاظ نہیں کیا، شاداب خان

Feb 05, 2023 | 23:50:PM
افتخار احمد نے وزیر کھیل کا بھی لحاظ نہیں کیا، شاداب خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) افتخار احمد کی جانب سے   ویاب ریاض کو 6گیندوں پر 6 چھکے مارنے پر  شاداب خان کا دلچسپ بیان سامنے آ یا ہے ۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹڑ  پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان پیغام جاری کیا اور کہا کہ افتخار نے وزیر کھیل کا بھی لحاظ نہیں کیاان کا مزید کہنا تھا کہ میرے چھوٹے بھائی افتخار احمد نے وزیرِ کھیل وہاب ریاض کا بھی لحاظ نہیں کیا۔

شاداب خان نے  ویاب ریاض کی بھی تعریف کی اور لکھا کہ وزیر صاحب کو آسان نہ لیں، وہ واپس آئیں گے، کوئٹہ کے لوگوں کا پیار اور سپورٹ دیکھ کر اچھا لگا، یہاں کے عوام شاندار کھیل دیکھنے کا حق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے لگائے تھے۔

 شاداب خان اور  افتخار احمد کے درمیان ہنسی مذاق سے بھرپور ٹویٹس کا سلسلہ نیا نہیں ہے ، اس سے قبل بھی  افتخار احمد کی جانب سے سینچری سکور کی گئی جس پر انہوں نے  ٹویٹر پر بینر شیئر کیا جس پر  ’’افتی مانیا‘‘ لکھا تھا ، افتخار کے ٹویٹ پر  شاداب خان نے لکھا کہ پھر ہمیں کب اس فلم  کی ٹکٹ مل رہی ہے ؟

 شاداب خان کی جانب سے کیئے گئے ٹویٹ کے بعد  افتخار احمد نے  جواب دیا کہ افتی مانیا کا ٹکٹ ہر کسی کو نہیں ملتا لیکن آپ بڑے بھائی ہیں ، اس لیے آپ کا وی آئی پی ٹکٹ بنتا ہے ۔