لتا منگیشکر کی طبیعت پھر بگڑ گئی ۔۔۔دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل

Feb 05, 2022 | 14:48:PM
لتا منگیشکرکورونا
کیپشن: لتا منگیشکر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت پھر بگڑ گئی ڈاکٹروں نے گلوکارہ کو دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا وقت آگیا ۔۔ قمر جاوید باجوہ
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونیوالی برصغیر کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت بحال نہیں ہورہی لتا کے ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ان کی حالت دوبارہ خراب ہوگئی ہے جنہیں وینٹی لیٹر پر دوبارہ منتقل کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ 92 سالہ گلوکارہ کوکچھ عرصہ قبل کورونا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا گلوکارہ کورونا کو تو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں مگر انہیں نمونیا ہوگیا تھا جس کے باعث وہ طویل عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ گزشتہ رات لتا منگیشکر کی طبیعت مزید خراب ہوئی تو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ 
یہ بھی پڑھیں:کپل شرما اور سنیل گروور میں دوریاں مٹنے لگیں