مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا وقت آگیا ۔۔ قمر جاوید باجوہ

Feb 05, 2022 | 12:47:PM
پاک فوج ،آئی ایس پی آر، یوم یکجہتی کشمیر ،جنرل قمر جاوید باجوہ ، خراج تحسین 
کیپشن:   آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جدوجہد آزادی پر کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے عزم و دلیرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے کہا کہ انسانی المیے کو ختم کرنے، جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا عوام پر مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ