کپل شرما اور سنیل گروور میں دوریاں مٹنے لگیں 

Feb 05, 2022 | 10:39:AM
کپل شرما ، سنیل گروور
کیپشن: سنیل گروور اور کپل شرما
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف کامیڈی شوکے میزبان کپل شرما اور کپل شرما شو میں ڈاکٹر مشہورگلاٹی کا کردار اداکرنے والے سنیل گرور کے درمیان دوریاں مٹنے لگیں ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کو پاکستانی ڈرامہ ”پری زاد“ بھا گیا۔۔۔احمد علی اکبر کی دل کھول کر تعریف کردی
تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور کامیڈی شو دی کپل شرما شو کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب شو میں ڈاکٹر مشہور گلاٹی کا کردار اداکرنیوالے سنیل گروور کپل شرما کیساتھ لڑائی کی وجہ سے شوچھوڑ گئے تھے ۔ سنیل گرور کے شوچھوڑ کر جانے کے بعد کپل شرما پر شدید تنقید ہونے لگی تھی اور شو کی مقبولیت بھی کم ہوگئی تھی۔اس کے بعد کپل شرما نے سنیل گرور کو منانے کی بہت کوشش کی مگر سنیل نہیں مانے ۔اب ایک مدت کے بعد کپل نے سنیل گروور کیلئے تہنیتی پیغام بھیجا ہے ۔
کچھ عرصہ پہلے سنیل گرور کی دل کی سرجری ہوئی تھی جس کا کپل شرماکو پتا چلا تو انہوں نے سنیل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا کپل شرما کا کہنا تھا میں سنیل گرور کے بارے میں جان کر دنگ رہ گیا۔ان کا کہناتھا کہ میں سنیل کی فیملی کیساتھ رابطے میں ہوں اور ان کی صحت کے بارے میں معلوم کرتا رہتا ہوں ۔ان کا کہناتھا میں نے سنیل گروور کو بھی میسیج بھیجا ہےلیکن ابھی تک ان کا جواب نہیں ، وہ ابھی ینگ ہیں اور ان کو اس طرح کے صحت کے ایشوز ہیں جو تشویشناک ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف ویلنٹائن ڈے پر کس کے ساتھ ہونگی؟ اہم خبر سامنے آ گئی