بھارتی اداکارہ کو پاکستانی ڈرامہ ”پری زاد“ بھا گیا۔۔۔احمد علی اکبر کی دل کھول کر تعریف کردی

Feb 03, 2022 | 22:25:PM
پری زاد،بھارتی پنجابی فلموں، اداکارہ سونم باجوہ،
کیپشن: سونم باجوہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ” پری زاد “پاکستانی عوام کی طرح بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ کے دل میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔
ڈرامے کی آخری قسط کے نشر کئے جانے کے بعد سونم باجوہ نے انسٹاگرام پر ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار احمد علی اکبر کی اداکاری کو غیر معمولی قرار دیا۔بھارتی اداکارہ کی جانب سے تعریفی کلمات موصول ہونے پر احمد علی اکبر نے بھی اداکارہ کی تعریف کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”اوہ میرے خدایا“، آپ کا بہت بہت شکریہ۔اس سے قبل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اداکار احمد علی اکبر کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنے پر بہت خوش ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ۔۔۔تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند