کترینہ کیف ویلنٹائن ڈے پر کس کے ساتھ ہونگی؟ اہم خبر سامنے آ گئی

Feb 03, 2022 | 16:03:PM
وکی کوشال نہیں۔۔کترینہ ویلنٹائن ڈے پر کس کے ساتھ ہونگی
کیپشن: کترینہ کیف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی  معروف اداکارہ کترینہ کیف رواں  ماہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے شوہر وکی کوشال  کی بجائے سپر سٹار سلمان خان کیساتھ ہونگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف فلم شوٹنگ کی مصروفیت کے باعث شادی کے بعد اپنا پہلا ویلنٹائن وکی کوشال کیساتھ نہیں منا پائیں گی بلکہ وہ اپنی فلم ٹائیگر کی شوٹنگ  کے باعث سلمان خان کیساتھ ہونگی ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرتعلیم پنجاب نے طلبا کو خوشخبری سنا دی

بھارتی فلم ٹائیگر کی شوٹنگ عین ویلنٹائن کے روز 14 فروری سے شروع ہوگی۔ کترینہ کیف اور سلمان خان شوٹنگ سے ایک دن پہلے نئی دہلی پہنچیں گے  اور اگلے روز یعنی 14 فروری سے شوٹنگ شروع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:ہوشیار۔۔ اسکرین شاٹ لیا تو فیس بک سب بتا دے گا

تاہم فلم شیڈول کے باعث کترینہ کا ویلنٹائن ڈے وکی کوشال کے بجائے سلمان خان کیساتھ گزرے گا۔