راحت فتح علی خان نے بنگالی زبان میں بھی گانا گالیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے بنگالی زبان میں گانا گا کر لوگوں کے دل جیت لیے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ بنگلادیش اور تین سال پہلے بنگلادیشی عوام کی جانب سے پاکستانی ٹیم کے والہانہ استقبال کے بعد اب موسیقی کے شعبے میں بھی دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب آنے لگے ہیں۔
معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بنگالی زبان میں ایسا گانا گایاکہ دونوں ملکوں کے عوام کے دل جیت لیے،اس گانے کا ٹائٹل ’’ تم امر پریم پیاشا‘‘ ہے جسےانہوں نے بنگالی گلوکارہ رباعیت جہاں کے ساتھ گایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف کامیڈین نے کپل شرما شو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
راحت فتح علی خان کی جانب سے اس گانے کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا ہے جس پر گلوکار کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔