قومی ادارہ صحت نے آشوب چشم سے بچاؤ کیلئےایڈوائزری جاری کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک ) قومی ادارہ صحت نے آشوب چشم سے بچاؤ کیلئےایڈوائزری جاری کر دی۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے شہریوں کو صفائی، احتیاطی تدابیر اور بروقت طبی سہولیات اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ آنکھوں میں خارش، سرخی یا پانی آنے کی صورت میں ہسپتال سے رجوع کریں۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے آشوب چشم کی روک تھام کیلئے جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہاگیاہے کہ ہسپتالوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے، متاثرہ افراد کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں،آنکھوں میں خارش، سرخی یا پانی آنے کی صورت میں ہسپتال سے رجوع کریں۔
یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک رخصت سے متعلق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کانیا حکمنامہ جاری
این آئی ایچ کامزیدکہناہے کہ بیماری کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہری صفائی کا خاص خیال رکھیں۔