بیرون ملک رخصت سے متعلق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کانیا حکمنامہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چوہدری) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے بیرون ملک رخصت سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کردیا۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے جاری ہونےوالے نئے حکم نامے کے مطابق چھٹی سے ایک ماہ قبل درخواست دینا لازمی ہے ،اس حوالے سے تمام وائس چانسلرز ، پرنسپلز اور ایم ایس صاحبان کو مراسلہ جاری کردیاگیاہے۔
مراسلے کے مطابق بیرون ملک رخصت کیلئے درخواست منظوری کیلئے ایک ماہ قبل دینا ہوگی اورایک ماہ قبل درخواست دینے پر ہی بیرون ملک رخصت کی منظوری ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رکن سرکاری ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
مراسلے میں مزیدکہاگیاہے کہ درکار چھٹی شروع ہونے سے ایک ماہ قبل درخواست دی جائے ۔