سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رکن سرکاری ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
سروس رولز کے مطابق کوئی سرکاری ملازم کسی سیاسی ومذہبی جماعت کا عہدیدار یا رکن نہیں بن سکتا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران یونس)سرکاری افسران، اساتذہ اور ملازمین کےسیاسی و مذہبی جماعتوں کے رکن یا عہدیدار ہونے کے معاملے پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نےمتعلقہ افراد کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کو متعلقہ افسران و ملازمین کیخلاف شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعدان کے خلاف کارروائی کافیصلہ کیاگیا،صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کو پورٹل پر بھی شکایات موصول ہوئیں۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کاکہناہے کہ سروس رولز کے مطابق کوئی سرکاری ملازم دوران ملازمت کسی سیاسی ومذہبی جماعت کا عہدیدار یا رکن نہیں بن سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سیلاب سے46 اموات، 35 لاکھ افراد متاثرہوئے
شکایات گورنمنٹ گلبرگ کالج کے لیکچرار ڈاکٹر مطیع اللہ باجوہ،پنجاب یونیورسٹی کے ڈین و پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی ،لیکچرار عبدالرحمن شارق، ڈاکٹر ابراہیم سلفی گورنمنٹ شالیمارکالج لاہور، پروفیسر عبدالستار حامد، پروفیسر حامد عبدالرحمن سمیت دیگر کیخلاف موصول ہوئیںکہ متعلقہ اساتذہ نے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں میں اہم تنظیمی عہدے حاصل کر رکھے ہیں۔
شکایات میں متعلقہ اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔