پنجاب میں سیلاب سے46 اموات، 35 لاکھ افراد متاثرہوئے 

 ریلیف کیمپوں میں 30 ہزار افراد موجود،اگلے 24 گھنٹے ملتان کیلئے انتہائی اہم ہیں :ڈی جی پی ڈی ایم اے

Sep 04, 2025 | 09:19:AM
پنجاب میں سیلاب سے46 اموات، 35 لاکھ افراد متاثرہوئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اےپنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے اموات کی تعداد 46 ہوگئی، 35 لاکھ افراد متاثرہوئے ہیں جبکہ ریلیف کیمپوں میں 30 ہزار افراد موجود ہیں۔
عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ اس وقت تک پنجاب میں سیلاب سے 3944 موضع متاثر ہوئے، 14 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ قادر آباد کے مقام پرچناب کا پانی دوبارہ متاثرہ علاقوں میں جائے گا، جھنگ پہنچنے پر چناب کا پانی مزید پریشانی کا سبب بنے گا.

یہ بھی پڑھیں:بھارت سے دوسرا بڑاریلا چناب میں داخل ،راوی اور ستلج میں بھی اونچے درجے کا سیلاب

 ستلج میں 2 ماہ سے ہائی فلڈ ہے، گنڈا سنگھ پر 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے ،جسڑ کے مقام پر دریائے راوی کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہواہے اور راوی میں دوبارہ پانی کا دباؤ بڑھے گا,9 لاکھ کیوسک کا ریلا 6 اور 7 ستمبرکی درمیانی شب سندھ میں داخل ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے ملتان کے لیے انتہائی اہم ہیں، گجرات میں غیر متوقع بارش پہلی بار نہیں ہوئی، گجرات میں بارشوں کی وجہ سے ریسکیو میں مشکلات ہیں۔