سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا پرویز الہی کی بار بار گرفتاری پر تحفظات کا اظہار

Sep 04, 2023 | 23:14:PM
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا پرویز الہی کی بار بار گرفتاری پر تحفظات کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے)نے پرویز الٰہی کی مسلسل اور غیر قانونی گرفتاریوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ایس سی بی اے اعلامیہ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے واضح احکامات تھے پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کیا جائے، بار بار گرفتاریاں سنگین ناانصافی، عدالتی احکامات کے تقدس کی بھی خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ بار نے بتیاا کہ بار بار گرفتاریاں اختیارات کے انتہائی غلط استعمال کی پریشان کن عکاس ہیں، گرفتاریوں کا عمل قانون کی حکمرانی کے خلاف اور عدالتوں کی نافرمانی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ بار بار گرفتاریاں آئین میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔سپریم کورٹ بار نے کہا کہ مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او)قانون ڈریکونین قانون ہے جس کا غلط استعمال کیا گیا ہے، ایم پی او قانون کا وہاں بھی استعمال کیا گیا جہاں حالات حقیقی طور پر موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پمز ہسپتال میں پرویز الٰہی کا طبی معائنہ، ڈاکٹر کا موقف آگیا

سپریم کورٹ بار نے کہا کہ طاقت کا غلط استعمال جمہوری معاشرے کی بنیادوں کو بھی کمزور کرتا ہے، تمام ادارے قانون کی حکمرانی، انصاف کے اصولوں، عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔