پمز ہسپتال میں پرویز الٰہی کا طبی معائنہ، ڈاکٹر کا موقف آگیا

Sep 04, 2023 | 19:12:PM
پمز ہسپتال میں پرویز الٰہی کا طبی معائنہ، ڈاکٹر کا موقف آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کفایت علی شاہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے صدر چوہدری پرویزالہیٰ کے طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز کا موقف آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح اٹک جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پرویز الٰہی کو سخت سکیورٹی میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے ان کا مکمل طبی معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ بھی کئے، جس کے بعدڈاکٹرز نے ان کی صحت تسلی بخش قرار دی، جس پر انہیں واپس جیل روانہ کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق  چوہدری پرویز الہی کا معائنہ شعبہ ایمرجنسی کے ڈاکٹرز نے کیا، چوہدری پرویز الہی ہشاش بشاش دکھائی دیئے،پرویز الہی نے سانس پھولنے، جسم درد، پیروں میں سوجن کی شکایت کی تھی۔

ڈاکٹرز کی پرویز الہی کو ذاتی معالج کی تجویز کردہ ادویات جاری رکھنے کی ہدایت دی،چوہدری پرویز الہی کے ایل ایف ٹی، آر ایف ٹی، بلڈ سی پی ٹیسٹ کئے گئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق پرویز الہی کی ٹیسٹ رپورٹس کل تک موصول ہو جائیں گی، پرویز الٰہی کی طبعیت بہتر ہونے پر ہسپتال داخل نہ کرنے کا فیصلہ ہوا۔