افسوسناک خبر!!چھوٹے نے شادی کیلئے بڑے بھائی کو قتل کردیا

Oct 04, 2023 | 10:15:AM
افسوسناک خبر!!چھوٹے نے شادی کیلئے بڑے بھائی کو قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حیدرآباد میں بھائی نے اپنی بھابھی سے شادی کرنےکے لیے بڑے بھائی کوگلاگھونٹ کرقتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ائیرپورٹ روڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزم نے بھابھی اور دوست کے ساتھ مل کر اپنے بڑے بھائی کو نشہ آور شے پلا کے بے ہوش کیا اور پھر گلا گھونٹ کر ماردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے خودکشی کا رنگ دینےکےلیے لاش کو درخت پرلٹکا دیا تاہم تفتیش کے لیے ملزم کو جب حراست میں لیا گیا تو اس نے قتل کا اعتراف کیا۔

ضرورپڑھیں:قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم گرفتار 

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم اپنی بھابھی سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کےلیے اس نے بڑے بھائی کا قتل کیا، مقتول کی بیوی اور بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔