لاہور میں ایک اور سرکاری سکول بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور میں گورنمنٹ پرائمری سکول جیون ہانہ، گارڈن ٹاؤن کو بند کر دیا گیا۔ سکول میں 100 سے کم طلبہ کی اینرولمنٹ ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا، موجودہ اینرولمنٹ میں 80 بچے اور 5 اساتذہ شامل تھے۔
متعدد وارننگ کے باوجود اینرولمنٹ میں اضافہ نہ ہونے پر سکول کو بند کر کے قریبی ہائی سکول میں ضم کر دیا گیا ہے, سکول انچارج پر بچوں سے غیر قانونی 5ماہ کی فیس وصول کرنے کا بھی الزام تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے ماہ تک سونے کی قیمت کتنی ہو جائیگی؟،حیران کن خبر سامنے آ گئی
ڈی ای او ایلمینٹری وومن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بچوں کو ہائی سکول میں منتقل کر دیا جبکہ سکول کے پانچوں اساتذہ کو گلبرگ کے دیگر سکولوں میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔ اس کے بعد لاہور میں سرکاری سکولوں کی تعداد 1248 سے کم ہو کر ایک ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے۔