گوجرانوالہ پولیس کی راولپنڈی اڈیالہ جیل شاہ محمود قریشی سے تفتیش

Nov 04, 2023 | 22:59:PM
گوجرانوالہ پولیس کی راولپنڈی اڈیالہ جیل شاہ محمود قریشی سے تفتیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)گوجرانوالہ پولیس کی راولپنڈی اڈیالہ جیل آمد، پولیس نے شاہ محمود قریشی سے جیل میں تفتیش کی۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے راولپنڈی سانحہ 9 مئی میں شاہ محمود قریشی کے کردار پر سوالات پوچھے گئے، راولپنڈی گوجرانوالہ پولیس نے شاہ محمود قریشی کا بیان قلمبند کر لیاگیا ، پولیس نے ایک گھنٹہ تک شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے والوں میں گوجرانوالہ پولیس کے ڈی ایس حمید ورک،انسپکٹر ضیافت شامل تھے،شاہ محمود قریشی سے 9 مئی واقعات بارے مختلف سوالات کے جواب حاصل کرنے گوجرانوالہ پولیس جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

ذرائع کےمطابق اڈیالہ جیل آنے والے پولیس افسران 9 مئی واقعات پر گوجرانوالہ میں قائم جے آئی ٹی کے ممبر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صدر کا اسمبلی تحلیل کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، سپریم کورٹ نے انتخابات کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری دیا