غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف کریک ڈاؤن، 117 سے زائد غیر ملکی کیمپ منتقل

Nov 04, 2023 | 18:17:PM
غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف کریک ڈاؤن، 117 سے زائد غیر ملکی کیمپ منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں سمیت غیر ملکیوں بارے حکومتی پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے،تیسرے روز بھی 117 سے زائد غیر ملکی کیمپ منتقل کئے گئے۔

تفصیلات کے  مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انتظامیہ کے مطابق  تحویل میں لئے گئے غیر ملکیوں کو راولپنڈی کے خیابان سرسید ہولڈنگ سینٹرز میں منتقل کردیا گیا  جبکہ تیسرے روز ضلع و تحصیلوں سے 117 سے زائد غیر ملکی کیمپ منتقل کیا گیا  اور مزید 17 غیر ملکیوں کو طورخم باڈر سے افغانستان بھجوایا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی کیمپ سے اب تک 50افراد کو کسی بھی قسم کی شناختی دستاویزات نہ ہونے پر افغانستان بھیجوایاگیا،خواتین اور بچوں کیلئے ہولڈنگ سینٹرز میں قیام اور صحت کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں کے حملے میں درجنوں پولیس اہلکار ہلاک