وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین کامیاب رہا، اسحاق ڈار

Nov 04, 2022 | 23:13:PM
وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراعظم شہبازشریف، دورہ چین کامیاب رہا،
کیپشن: اسحاق ڈار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین کامیاب رہا۔
قومی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ چین مشکل وقت میں کام آنے والا دوست ہے، گذشتہ دور حکومت میں سی پیک منصوبے کو متنازعہ بنایا گیا،چین کے ساتھ مل کر تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے صدر اور وزیراعظم سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں، چینی قیادت سے انتہائی دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی،ان کاکہناتھا کہ ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے پرمثبت گفتگوہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست،تحریری حکمنامہ جاری