عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست،تحریری حکمنامہ جاری

Nov 04, 2022 | 21:55:PM
لاہور ہائیکورٹ، عمران خان، چیئرمین تحریک انصاف، عہدے سے ہٹانے کی درخواست،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کوچیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد آفاق ایڈووکیٹ کی درخواست پر 3 صفحات کا تحریری حکم جاری کیا۔
تحریری حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ کیا آئین کے آرٹیکل 63 ون پی میں رکن پارلیمنٹ اور سیاسی جماعت کے عہدےدار کی عارضی نااہلی کی شرط موجود ہے؟ کیا درخواستگزار کو عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنا چاہئے۔
حکمنامے میں مزید کہاگیاہے کہ درخواست میں سنجیدہ آئینی سوالات اٹھائے گئے ہیں،الیکشن ایکٹ 2017اور پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں،
عدالت نے کہاہے کہ آئینی و قانونی نکات کی تشریح کیلئے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب معاونت کریں،عدالت نے چیئرمین الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، عمران خان سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کر دیئے،کیس کی مزید سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ درخواست میں عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی منظوری