پی ٹی آئی کی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف درخواست

Apr 08, 2024 | 13:01:PM
پی ٹی آئی کی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف درخواست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف درخواست سیکرٹری سینیٹ کو جمع کرا دی۔

سینیٹر سیف اللّٰہ نیازی نے درخواست جمع کرائی ،پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختنونخوا کے سینیٹ الیکشن تک سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ملتوی کیا جائے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کر لیا ہے،سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کی صبح 9 بجے ہو گا، اجلاس میں نئے اراکین کی حلف برداری ہو گی،سینیٹ اجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی ہو گا۔

 سینیٹ میں 24 نشستوں کے ساتھ پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ بالترتیب 19، 19 سینیٹرز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں،پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے یوسف رضا گیلانی کو نامزد کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا چیئرمین و ڈ پٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ