چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Apr 26, 2024 | 19:57:PM
چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: محمود خان اچکزئی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے،جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024 میں وارنٹ جاری کئے ہیں ،محمود خا ن اچکزئی کے صدارتی امیدوار بنتے ہی انتظامیہ نے انکے گھر پر چھاپہ مارا تھا ،چھاپے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی جو اس وقت گھر پر موجود  نہ تھے کیخلاف کار سرکار میں مداخلت  اور قبضے کی دفعات 447 اور 448 - 34 کے تحت  مقدمہ درج کرایا تھا ۔

ضلعی انتظامیہ کے اسی ایف آئی آر میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کئے ہیں ،22 اپریل کی تاریخ میں جاری وارنٹ میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز پولیس کے بعد اب کس فورس کی وردی پہنیں گی؟ تیاریاں مکمل