ای سی سی اجلاس، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی منظوری 

Nov 04, 2022 | 19:57:PM
اقتصادی رابطہ کمیٹی، ہائی سپیڈ ڈیزل، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پریمئیم، بڑھانے کی منظوری
کیپشن: اسحاق ڈار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی درآمد پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا پریمیئم بڑھانے کی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی درآمد پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا پریمیئم بڑھانے کی منظوری دے دی ،او ایم سیز کا زیادہ سے زیادہ پریمیئم 15 ڈالر فی بیرل کرنے کی منظوری دی گئی، وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں ہائی آکٹین پر پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ مردم شماری کیلئے5 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی آر کا معاملہ ، پرویز الٰہی اور عمران خان میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے