عمران خان اور عدلیہ کی آزادی کیلئے نکلے ہیں، اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے،  تحریک انصاف 

Mar 31, 2024 | 18:56:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر اور اہم رہنما شیر افضل مروت  کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان اور عدلیہ کی آزادی کیلئے نکلے ہیں،ان چور اور ڈاکوؤں سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے ، احتجاجی ریلی پریس کلب پشاور پہنچ چکی ہے  جس کی قیادت   بیرسٹر گوہر ، عمر  ایوب اور  شیر افضل مروت کر رہے ہیں ، مرکزی جی ٹی روڈ کو ایک طرف ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے ، پولیس نے بھاری نفری تعینات کی ہے،مظاہرین نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حق میں نعرے  لگائے،مرکزی رہنماء پی ٹی آئی  شیرافضل مروت کا احتجاج ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی اورعدلیہ کی آزادی کے لئے نکلے ہیں، ان چور اور ڈاکوؤں سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے ، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے  سڑکوں پر نکلیں گے۔ 
چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان کا احتجاج ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رمضان میں اتنے لوگوں کا باہرآنا بانی پی ٹی آئی کی مقولیت کا ثبوت ہے، بانی پی ٹی آئی نظریہ کا نام ہے، بانی پی ٹی آئی پر سارے کیسز جعلی بنے  ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : ماریہ قتل  کیس،مقتولہ کے بھائی اور بھابھی سے متعلق عدالت کا اہم فیصلہ