ماریہ قتل  کیس؛ مقتولہ کا بھائی اور بھابھی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 

Mar 31, 2024 | 17:54:PM
ماریہ قتل  کیس؛ مقتولہ کا بھائی اور بھابھی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر حسن نقوی )پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی اور باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ  کے بھائی اور بھابھی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ  پر پولیس کے حوالے  کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ ماریہ کے قتل کی ویڈیو بھائی شہباز نے بنائی تھی،مقتولہ ماریہ کی بھابھی سمیرا بھی کمرے میں موجود تھی،مرکزی ملزم فیصل اور اس کا باپ کاپہلے ہی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دیاجاچکا   ہے ،کیس کی سماعت کے دوران مقتولہ ماریہ کے بھائی اور بھابھی سمیرا کو عدالت میں پیش کیا گیا ، پولیس کی جانب سے میاں بیوی کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا،علاقہ مجسٹریٹ طلعت جاوید نے جسمانی ریمانڈ دیا۔
یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف نے امریکی صدر کو جوابی خط میں کیا کہا؟مندرجات سامنے آ گئے