بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

May 04, 2026 | 23:14:PM
بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز کی بندش اور آئل ٹینکروں پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 3.59 ڈالر اضافے کے بعد 105.53 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا،برینٹ خام تیل کی قیمت 5.88 ڈالر بڑھ کر 114.05 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

اسی طرح عالمی بینچ مارک ابوظبی مربان کروڈ بھی 2.74 ڈالر مہنگا ہو کر 106.50 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 ماہرین کے مطابق خلیج میں بڑھتی کشیدگی اور سپلائی خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔ جس کے عالمی معیشت پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 سالہ بچی جاں بحق