ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 سالہ بچی جاں بحق

May 04, 2026 | 23:05:PM
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 سالہ بچی جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 سالہ بچہ  موقع پر جاں بحق ہوگیا ،  چک نمبر 401 ج ب کے رہائشی 13 سالہ غلام سرور ولد رسول خان آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا۔

 غلام سرور بکریاں چرا کر گھر واپس آرہا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی گر گئی،  لواحقین متاثرہ بچے کو پرائیویٹ کار میں ہسپتال لے جارہے تھے ،ریسکیو سٹاف نے وریام والا بائی پاس کے قریب سے مریض کو ریسکیو کیا۔ 

ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر بچے کے وائٹل سائن چیک کیے آکسیجن لگائی اور سی پی آر کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا،  ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے معائنے کے بعد بچے کو مردہ قرار دیا۔ 

ڈاکٹرز کے مطابق موت  آسمانی بجلی کا جھٹکا لگنے اور اچانک ہارٹ اٹیک کی وجہ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی