انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری دن کے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ہوئی ہے، ڈالر اس وقت 278 روپے 75 پیسے کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے جو گزشتہ سیشن کے مقابلے میں معمولی کمی ظاہرکرتا ہے۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 7 پیسے مہنگا ہو کر 280.21 روپے کا ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 12 پیسے مہنگا ہو کر 329.93 روپے کا ہو گیا،برطانوی پاونڈ 3 پیسے اضافے کے بعد 381.84 روپے کا ہو گیا،یو اے ای درہم 11 پیسے مہنگا ہو کر 76.86 روپے کا ہو گیا،سعودی ریال 10 پیسے اضافے کے بعد 75.07 روپے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیلی ویجز ملازمین بھی پنشن کے حقدار قرار ،فیصلہ آگیا