ایران جنگ لمبی ہوئی تو اسلحہ کم پڑ سکتا ہے؟ امریکی دفاعی حلقوں میں تشویش

Mar 04, 2026 | 12:05:PM
 ایران جنگ لمبی ہوئی تو اسلحہ کم پڑ سکتا ہے؟ امریکی دفاعی حلقوں میں تشویش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جنگ طویل ہوئی تو اس کے متعدد خطرات سامنے آ سکتے ہیں، جن میں اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر پر بھاری اخراجات بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پانچویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔

پینٹاگون سے لیک ہونے والی اطلاعات کے مطابق اگر امریکا مزید 10 دن تک ایران پر حملے جاری رکھتا ہے تو اہم میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:صبا حمید  کا حبا بخاری کو حقیقت میں تھپڑ مارنے کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے خبردار کیا ہے کہ طویل جنگ کے نتیجے میں اسلحے کے ذخائر کی تیزی سے کمی اور ان کی دوبارہ تیاری پر غیر معمولی اخراجات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تاہم گزشتہ روز ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دعویٰ کیا کہ امریکی اسلحے کے ذخائر اتنے وسیع ہیں کہ ان کی مدد سے جنگ ہمیشہ لڑی جا سکتی ہے۔