صبا حمید کا حبا بخاری کو حقیقت میں تھپڑ مارنے کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا حمید نے اداکارہ حبا بخاری کو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حقیقت میں تھپڑ مارنے کا انکشاف کیا۔
سینئر اداکارہ نے ایک شو میں مشہور ڈرامے 'فتور' کے حوالے سے بات کی جس میں انہوں نے بیٹی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حبا بخاری کو تھپڑ مارنے کا قصہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں:سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
سینئر اداکارہ نے کہا کہ میں ڈرامے میں شوٹنگ کے دوران چیٹیگ(cheating) کرنے میں ماہر ہوں۔
ڈائریکٹر کی جانب سے مجھے بہت زور دیا گیا کہ انہیں تھپڑ مارنے کا سین حقیقت میں کرنا ہے، تو پھر میں نے سچ میں ہی تھپڑ مار دیا جو حبا بخاری کو زور سے لگا اور بعد میں معافی بھی مانگی۔