بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کے شواہد پھر بے نقاب

Mar 04, 2026 | 09:34:AM
بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کے شواہد پھر بے نقاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کے شواہد ایک بار پھر بے نقاب ،کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی پالیسی کے واضح ثبوت سامنے آگئے۔

 کینیڈا کی انٹیلیجنس ایجنسی کے ترجمان کے مطابق بھارت کینیڈا میں غیر ملکی مداخلت اور جاسوسی کا بڑا مجرم ہے۔

کینیڈین جریدے دی پوسٹ کے مطابق کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) کے ترجمان ایرک بالسام نے بذریعہ ای میل اس موقف کی تصدیق کی۔

نیشنل پوسٹ کے مطابق کینیڈا کی سکھ کمیونٹی میں بھارت کے حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،سابق کینیڈین وزیراعظم نے بھی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے،بھارتی حکومت سے منسلک شرپسند عناصر کینیڈا میں قتل ، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سگریٹ سلگانے کیلئے لائٹر کی ضرورت نہیں، آگ جلانے والا موبائل آگیا، جانیے دیگر حیران کن خصوصیات

ماہرین کے مطابق مودی کی انتہاپسند حکومت ریاستی دہشت گردی سے خالصتان رہنماؤں کو منظم طریقے سے نشانہ بنا رہی ہے،بھارتی خفیہ ایجنسی"را" کے ذریعے بھارتی ریاستی دہشت گردی شدت اختیار کر چکی ہے ،بھارت کی اقلیتوں، بالخصوص سکھوں اور مسلمانوں، کے خلاف ریاستی دہشت گردی روکنا عالمی ذمہ داری ہے۔