سگریٹ سلگانے کیلئے لائٹر کی ضرورت نہیں، آگ جلانے والا موبائل آگیا، جانیے دیگر حیران کن خصوصیات

Mar 04, 2026 | 09:22:AM
سگریٹ سلگانے کیلئے لائٹر کی ضرورت نہیں، آگ جلانے والا موبائل آگیا، جانیے دیگر حیران کن خصوصیات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آپ نے ایسا فون کبھی نہیں دیکھا ہوگا جو درحقیقت کسی لائٹر کی طرح آگ جلانے کا کام کرسکتا ہو۔

مگر چین کی ایک کمپنی Oukitel نے ایسا انوکھا اسمارٹ فون تیار کیا ہے جو حقیقی معنوں میں جلانے کا کام کرتا ہے۔

ڈبلیو پی 63 نامی یہ اسمارٹ فون کسی الیکٹرک لائٹر کی طرح کام کرتا ہے جس کا مقصد کسی ایمرجنسی یا کیمپنگ کے دوران ماچس بھول جانے کی صورت میں آگ جلانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

آگ جلانے سے ہٹ کر یہ فون دیگر متعدد منفرد فیچرز سے لیس ہے، مثال کے طور پر 20 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کئی دنوں تک اسے چارج کیے بغیر استعمال کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

ایک لاؤڈ اسپیکر بھی موجود ہے جبکہ اس کے اندر ایک بلٹ ان یو ایس بی سی کیبل بھی ہے جو دیگر ڈیوائسز کو چارجنگ میں مدد فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کا اعلان
 مگر الیکٹرک لائٹر ایسا فیچر ہے جو کسی اور اسمارٹ فون میں دیکھنے میں نہیں آیا، اس میں الیکٹرک کوائل موجود ہے جو گرم ہوتا ہے بالکل کسی لائٹر کی طرح۔

 یہ کوائل ایک حفاظتی کور کے نیچے چھپا ہوتا ہے اور جب اسے استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ ڈیوائس کے باہر نکلتا ہے جس کے بعد ایک ایپ سے اسے آگ جلانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس فون کی قیمت 500 ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ بہت زیادہ موٹا ہے، اس کی موٹائی 27 ملی میٹر ہے اور اگر آپ کسی کو کھینچ کر مارے تو یہ کسی اینٹ کا کام کرسکتا ہے۔