سعودی عرب کا قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کا اعلان

Mar 04, 2026 | 09:12:AM
سعودی عرب کا قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔

محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ ریاست اپنے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی، کابینہ نے مشکل گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کرنے والے دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں جنہیں حالیہ حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گے، جبکہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر پھنسے مسافروں کو ہر ممکن سہولت اور مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

دریں اثنا، سعودی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ملکی حدود میں داخل ہونے والے نو ڈرون طیاروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا گیا، حکام کے مطابق یہ ڈرون مختلف شہروں کی سمت بھیجے گئے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز نے انہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا۔