ملزم سے شادی کیوں کی، وفاقی آئینی عدالت نے ریپ وکٹم کی درخواست خارج کردی

Jun 04, 2026 | 18:24:PM
ملزم سے شادی کیوں کی، وفاقی آئینی عدالت نے ریپ وکٹم کی درخواست خارج کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   وفاقی آئینی عدالت نے ریپ کرنے والے کے ساتھ شادی کر لینے والی خاتون کی ریپ کی درخواست اس بنا پر مسترد کر دی کہ اس نے ریپسٹ کے ساتھ شادی کیوں کر لی تھی۔

وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور خاتون کی ریپ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی۔

 سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے  ریمارکس دیئے کہ خاتون کے ساتھ زیادتی ہوئی تو انہوں نے اسی شخص سے شادی کیوں کرلی۔  خاتون کی وکیل نے بتایا کہ ملزم نےاپنے سنگین جرم پر پردہ ڈالنے کےلیےخاتون سےشادی کی۔  

 جسٹس روزی خان نے سوال کیا کہ شادی کرلی تو پھرخاتون کو طلاق کیسےہوگئی۔  خاتون کی وکیل نے بتایا کہ ملزم نے17جون 2025 کو زیادتی کی اور 26جون کو دونوں کی شادی ہوگئی۔  6 اگست کو ملزم نے خاتون کو طلاق دے دی جس پر جسٹس روزی خان نے  ریمارکس دیئے کہ ریپ، شادی، طلاق یہ سب کچھ بہت جلدی نہیں ہوگیا۔ 

جسٹس روزی نے ریمارکس دیئے، " ایسی کہانیاں تو فلموں میں ہوتی ہیں."  اسی سماعت میں عدالت نے ریپ کی وکٹم  خاتون کی درخواست خارج کردی۔

یہ بھی پڑھیں:  نور مقدم کیس؛ ظاہر جعفر کی نظرثانی درخواست خارج، سزائے موت برقرار