نور مقدم کیس؛ ظاہر جعفر کی نظرثانی درخواست خارج، سزائے موت برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
ّ( امانت گشکوری )سپریم کورٹ نے نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کی نظرثانی درخواست خارج کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقراررکھاہے۔
سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کے مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف نظرثانی درخواست پرسماعت ہوئی،ظاہر جعفر کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے ،جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی۔
مجرم ظاہر جعفر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ عدالت نے ملزم کی ذہنی حالت کا تعین نہیں کرایا، سپریم کورٹ میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دی،تاہم سپریم کورٹ نے اس متفرق درخواست پر فیصلہ نہیں دیا۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ سزائے موت دینے کیلئے ویڈیو ریکارڈنگ پر انحصار کیا گیا، ویڈیوز ٹرائل کے دوران درست ثابت بھی نہیں کی گئیں، ملزم کو ویڈیو ریکارڈنگز فراہم بھی نہیں کی گئیں، ٹرائل کے دوران کبھی وہ ویڈیوز چلا کر بھی نہیں دیکھی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار حماد شعیب کی والدہ انتقال کر گئیں
نظرثانی اپیل میں کہا گیا تھاکہ فیصلے پر نظرثانی کی ٹھوس وجوہات موجود ہیں، عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔