کراچی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

Jun 04, 2026 | 13:18:PM
کراچی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اورنگی ٹاؤن میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

 پولیس کے مطابق ملزم اصغر تھانے پہنچا اور بیوی کے قتل کا اعتراف کیا،بعد ازاں ڈیوٹی آفیسر اقبال مارکیٹ کو اطلاع دی گئی۔

 اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور خاتون کی لاش برآمد کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت اسمہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائی میں جمیل چھانگا گروپ کا 1 ملزم ہلاک، 2 کو گرفتار کر لیا گیا

 جائے وقوعہ سے آلہ قتل، لوہے کی راڈ اور استری بھی برآمد کی گئی۔

ابتدائی بیان میں ملزم نے ذاتی رنجش پر بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر مقتولہ کے سر پر لوہے کی راڈ کے وار کیے۔

 مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، واقعے کے وقت گھر میں کوئی اور فرد موجود نہیں تھا۔