کراچی پولیس کی کارروائی میں جمیل چھانگا گروپ کا 1 ملزم ہلاک، 2 کو گرفتار کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی کے علاقے ناظم آباد، گلبہار میں رینجرز اور ایس آئی یو نے بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
کارروائی کے دوران جمیل چھانگا گروپ کا 1 ملزم فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا جبکہ زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ناظم آباد کے علاقے گلبہار میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ پولیس کی کارروائی کے دوران ملزمان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے مزید نفری بھی طلب کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے مشترکہ طور پر ملزمان کا مقابلہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 1 بھتہ خور ہلاک ہو گیا جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ گرفتار اور ہلاک ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں:چالان پیش ہونے تک ملزمہ پنکی کی فزیکل کسٹڈی کی ضرورت نہیں، عدالت