بلاول بھٹو نے لوگوں کو سمارٹ ہونے کا طریقہ بتا دیا،آپ بھی جان لیں

Jun 04, 2025 | 20:57:PM
بلاول بھٹو نے لوگوں کو سمارٹ ہونے کا طریقہ بتا دیا،آپ بھی جان لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے سفارتی مشن پر گئے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنا وزن کم ہونے  کے راز سے خود ہی پردہ اٹھا دیا۔ان کا کہناتھا کہ  چینی اور روٹی کھانا چھوڑیں، جم میں جا کر ایکسرسائز کریں، وزن کم ہو جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کے دوران ان سے وزن کم ہونے کے بارے میں سوال کیا گیا ،جس کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کا کہنا تھا کہ آپ لوگ چینی اور روٹی کھانا چھوڑیں، جم میں جا کر ایکسرسائز کریں، وزن کم ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو ان دنوں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیں۔اس پارلیمانی وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں، وفد بھارت کی حالیہ آبی و فوجی جارحیت اور جنوبی ایشیا کی صورتحال پر پاکستانی مؤقف کو اجاگر کر رہا ہے، بلاول بھٹو پاکستانی موقف کو بھرپور اور موثر انداز  سے پیش کر رہے ہیں۔
یہ بھ ی پڑھیں:خوشخبری۔۔رواں برس اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں پاکستان کا نمایاں کردار ہوگا