خوشخبری۔۔رواں برس اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں پاکستان کا نمایاں کردار ہوگا

Jun 04, 2025 | 20:05:PM
خوشخبری۔۔رواں برس اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں پاکستان کا نمایاں کردار ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) رواں برس اقوام متحدہ کے زیر انتظام ادارے سلامتی کونسل میں پاکستان کا نمایاں کردار ہو گا۔پاکستان 2025 میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی طالبان پابندیوں کی کمیٹی کی صدارت کرے گا۔پاکستان 15 رکنی سلامتی کونسل کی انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کا نائب صدر بھی ہوگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی 1988 کی پابندیوں کی کمیٹی  کی صدارت کرے گا، جو طالبان سے وابستہ افراد، گروہوں، اداروں اور تنظیموں پر اثاثے منجمد کرنے، سفر پر پابندی لگانے اور اسلحہ کی پابندی عائد کرنے کی ذمہ دار ہے,1988 طالبان پابندیوں کی کمیٹی کا مقصد افغانستان میں امن، استحکام اور سلامتی کو لاحق خطرات کا تدارک ہے, گیانا اور روس 1988 طالبان پابندیوں کی کمیٹی کے نائب صدور ہوں گے،پاکستان 15 رکنی سلامتی کونسل کی انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کا نائب صدر بھی ہوگا, اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی ذیلی کمیٹیوں کے صدور کی فہرست کے مطابق ڈنمارک 1267 داعش اور القاعدہ پابندیوں کی کمیٹی کا صدر ہوگا، جبکہ روس اور سیرا لیون نائب صدور ہوں گے, الجزائر 1373 انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کی صدارت کرے گا، پاکستان، فرانس اور روس 1373 انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کے نائب صدور ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان دو غیر رسمی ورکنگ گروپوں کا شریک صدر بھی ہوگا,ان غیر رسمی ورکنگ گروپوں میں دستاویزی اور دیگر طریقہ کار سے متعلق سوالات کا گروپ شامل ہے, دوسرا گروپ عمومی سلامتی کونسل پابندیوں کے امور سے متعلق ہے,پاکستان 2025 و 2026 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے, سلامتی کونسل کی تمام پابندیوں سے متعلق کمیٹیاں 15 رکنی ہوتی ہیں، اور ان کے فیصلے اتفاقِ رائے سے کئےجاتے ہیں, بھارت بھی 2022 میں انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کا صدر رہ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موذی مرض نیگلیریا سے ایک اور نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا